Bal e Jibril
Author: Muhammad Iqbal
Added by: services
Added Date: 2020-11-08
Language: urd
Subjects: Iqbaliyat; Poetry
Collections: ibteda, additional collections
PDF Count: 1
Total Size: 69.10 MB
PDF Size: 4.68 MB
Extensions: torrent, pdf, gz, zip
Year: 1976
Contributor: Nida Mirza
License: CC0 1.0 Universal
Downloads: 740
Views: 790
Total Files: 12
Media Type: texts
Total Files: 5
Description
بال جبریل کا آغاز ہی غزلیات سے ہوتا ہے اور یہ اقبال کے اردو کلام کا بہترین نمونہ ہیں۔ اس مجموعے میں زیادہ تر اقبال کی غزلیات شامل ہیں۔ یہ غزلیات معنوی اعتبار سے غزل کے جدید ترین رنگ کی نمائندگی کرتی ہیں۔ "بال جبریل"کی غزلوں میں اقبال کےاعتماد میں گہرائی اور فکر میں استحکام نظر آتا ہے۔ لفظوں کے انتخاب اور ترکیب سازی میں بھی نئے شعوِر فن کی جھلک محسوس کی جاسکتی ہے۔ ان کے جذبوں کی گرمی شعروں میں ضم ہونے کے لیے بے تاب ہے۔آہنگ میں موسیقیت کا جادو شامل ہوجاتا ہے اور اس میں بلندی بھی واقع ہوجاتی ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کہ ان کی نظموں میں جو فلسفہ و فکر شیر و شکر ہے اسے غزلوں سےبھی ا یک راہ مل گئی ہے۔ یہ غزلیں اپنی معنی خیزی میں نہ صرف بانگِ درا کے مقابلے میں الگ معیار کا تعین کرتی ہیں بلکہ عام غزلوں سے بھی ایک علیحدہ مزاج کی حامل ہیں،ہر غزل میں کوئی نہ کوئی ایسا پہلو موجود ہے جو پڑھنے والے کو اپنی گرفت میں لے لیتا ہے۔غزلوں کے علاوہ ساقی نامہ اور مسجد قرطبہ جیسی عالی شان نظمیں بھی اس مجموعہ میں شامل ہیں جو کہ اقبال کے شعری سرمائے کے بہترین نمونے ہیں۔