Dastanbu
Author: Mirza Asadullah Khan Ghalib
Added by: services
Added Date: 2020-07-02
Language: per
Subjects: Ghalibiyat; History
Publishers: Punjab University Lahore
Collections: ibteda, additional collections
Pages Count: 101
PDF Count: 1
Total Size: 30.09 MB
PDF Size: 1.67 MB
Extensions: pdf, gz, torrent, zip
Year: 1969
Contributor: Babar Hussain
License: CC0 1.0 Universal
Downloads: 554
Views: 604
Total Files: 12
Media Type: texts
Total Files: 5
Description
غالب کی صد سالہ برسی کی مناسبت سے پنجاب یو نیورسٹی نے غالب کی عظمت کے اعتراف کے طور پر "مجلس یاد گار غالب" کے تعاون سے ایک سلسلہ مطبوعات شائع کرنے کا اہتمام کیا تھا۔زیر نظر کتاب دستنبواسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔غالب کی یہ تصنیف 1857ء کے خونیں ہنگامے کا مختصر روزنامچہ ہے۔جو اس دور کے ان واقعات پر مشتمل ہے ۔جو خود غالب پر گذرے یا انھوں نے دوسروں کی زبانی سنے اور دیکھے تھے۔ کتاب مختصرہے، جس میں غالب نے ایسا انداز بیاں اپنایا ہے۔ جس سے حکومت برطانیہ سے ان کی وفاداری کا رنگ جھلکتا ہے۔مرزا نے ایسے دلائل جمع کئے ہیں جن کا مقصد حکومت کو اپنی وفاداری کا یقین دلانا ہے۔اس روزنامچے میں غالب نے 1857 کے ہنگاموں کے دوران اپنی محصوری ،مالی مشکلات کا ذکر کیا ہے۔اس کے علاوہ مرزا کی اس کتاب میں ایسے ٹکڑے بھی موجود ہیں ۔جس میں دہلی کی تباہی،آزادی کی امید رکھنے والوں کا سفاکانہ قتل عام،اہل شہر بالخصوص مسلمانوں کی بے بسی اور دربدری پر مرزا نے خون کے آنسو بہائے ہیں۔ اس جدوجہد کے بعد دہلی پر انگریزی افواج کا قبضہ ہوجانے کےبعد بھی دوسرے شہروں میں مدافعانہ جدوجہد جاری تھی اس جدو جہد کی تصویر بھی مرزانے پیش کی ہے۔عام تاریخی واقعات سے قطع نظردستنبو میں مرزا کے سوانحی حالات پر بھی روشنی پڑتی ہے اور پھر اس ہنگامے میں مرزا کے خاندان اور خود مرزا اور ان کے اہل خانہ کو جن مصائب کا سامنا کرنا پڑا ،اس کی تفصیلات بھی ملتی ہیں۔اس طرح مرزا غالب کا یہ روزنامچہ 1857 ء کی پہلی جد وجہد آزادی پر روشنی ڈالتا اہمیت کا حامل ہے۔